بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت وفات کی مدت


سوال

 میرے والد کی وفات 20 ربیع الاول 1445ھ مطابق 7 اکتوبر 2023  کو  ہوئی تھی، میری والدہ کی عدت کس تاریخ کو ختم ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ شوہر  کا انتقال اگر چاند کی پہلی تاریخ کے بعد ہو اور عورت حاملہ نہ ہو، تو ایسی صورت میں  دنوں  کے اعتبار سے عورت عدت  گزارے گی، اور وہ کل 130 دن ہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے والد مرحوم کے انتقال کے بعد سائل کی والدہ کے عدت وفات  انتقال کے دن سے    130 دن  عدت ہے، یعنی 14 فروری 2024ء کو سائل کی والدہ کی عدت مکمل ہوگی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وإن كانت الفرقة في بعض الشهر...قال أبو حنيفة يعتبر بالأيام فتعتد من الطلاق، وأخواته تسعين يوما، ومن الوفاة مائة، وثلاثين يوما."

(كتاب الطلاق، ‌‌فصل في بيان مقادير العدة وما تنقضي به، ج:3، ص:310، ط: دار إحياءالتراث العربي بيروت)

الجوہرۃ النیرۃ میں ہے:

"ثم العدة بالشهور في الطلاق والوفاة إذا اتفقا في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة إجماعا وإن نقصت في العدد وإن حصل ذلك في بعض الشهر فعند أبي حنيفة يعتبر بالأيام فتعتد بالطلاق بتسعين يوما وفي ‌الوفاة بمائة وثلاثين يوما."

(كتاب العدد، ج:2، ص:75، ط: المطبعة الخيرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101300

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں