بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کی عدت


سوال

تین طلاق واقع ہو چکی ہیں، مگر وقفے وقفے سے،  تو ایک طلاق کے بعد تین ماہ کی عدت ہوگی، اور پھر دوسری تیسری کے بعد کتنے دنوں کی عدت ہوگی؟

جواب

 اگر شوہر بیوی کو وقفے وقفے سے یکے بعد دیگرے تین طلاقیں دے، اور اس دوران رجوع نہ کرے، تو عدت کی ابتدا پہلی طلاق سے ہوگی، اور پہلی طلاق کے بعد تین حیض (ماہواری) گزرنے پر عدت مکمل ہوجائے گی۔

بدائع الصنائع: (کتاب الطلاق، 89/3، بیروت)

"ثم اذا وقع علیھا ثلاث تطلیقات فی ثلاثۃ اطھار فقد مضی من عدتھا حیضتان ان کانت حرۃ لان العدۃ بالحیض عندنا وبقیت حیضۃ واحدۃ فاذا حاضت حیضۃ اخری فقد انقضت عدتھا....الخ."

فتح القدیر: (کتاب الطلاق، 467/3، ط: رشیدیہ)

"ثم اذا اوقع الثلاثۃ فی ثلاثۃ اطھار فقد مضت من عدتھا حیضتان ان کانت حرۃ فاذا حاضت حیضۃ اقتضت عدتھا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100406

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں