بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران چوڑیاں اور سرخ کپڑے پہننا


سوال

شوہر کی وفات کے وقت بیوہ جو چوڑیاں پہنے  ہوئی تھی اس کو توڑ دے ،نکال دے یا پہنے رہ سکتی ہے؟ پرانا سرخ کپڑا عدت وفات میں پہن سکتی ہے؟ 

جواب

صورت ِ مسئولہ میں شوہر کے انتقال ہوتے ہی اس کی عدت شروع ہوجاتی ہے اور معتدۃ وفات  کے لیے زیب و زینت اختیار کرنا شرعاً ممنوع ہے؛ لہذا عدت کے دوران چوڑیاں  پہننا شرعاً جائز نہیں  ہے ،اگر پہنی ہے تو شوہر کی روح پرواز ہوتے ہی  اس کو اتار  دے ،توڑے نہیں،  سرخ رنگ کے کپڑے  اگر نئے ہوں تب تو پہننا جائز نہیں، لیکن اگر  پرانے ہوں  تو  پہننا جائز ہے۔

البحر الرائق  میں ہے :

"وجب في الموت إظهاراً للتأسف علی فوات نعمة النکاح؛ فوجب علی المبتوتة إلحاقاً لها بالمتوفی عنها زوجها بالأولی؛ لأن الموت أقطع من الإبانة ... دخل في ترك الزینة الامتشاط بمشط أسنانه ضیقة لا الواسعة، کما في المبسوط، وشمل لبس الحریر بجمیع أنواعه وألوانه ولو أسود، وجمیع أنواع الحلي من ذهب وفضة وجواهر، زاد في التاتارخانیة القصب".   

(باب العدۃ،فصل فی الاحداد،ج:4،ص:163،دارالکتاب الاسلامی)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"على المبتوتة والمتوفى عنها زوجها إذا كانت بالغة مسلمة الحداد في عدتها كذا في الكافي. والحداد الاجتناب عن الطيب والدهن والكحل والحناء والخضاب ولبس المطيب والمعصفر والثوب الأحمر وما صبغ بزعفران إلا إن كان غسيلا لا ينفض ولبس القصب والخز والحرير ولبس الحلي والتزين والامتشاط كذا في التتارخانية.قال شمس الأئمة المراد من الثياب المذكورة ما كان جديدا منها تقع به الزينة أما إذا كان خلقا لا تقع به الزينة فلا بأس به كذا في المحيط".

(کتاب الطلاق ،الباب الرابع عشر فی الحداد،ج:1،ص:533،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101595

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں