بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عبارات اکابر پر اعتراضات


سوال

کیا آپ مجھے اس کا جواب دے سکتے ہیں کہ اشرف علی تھانوی نے اپنی کتاب حفظ الایمان میں لکھا ہے کہ نبی کریم کا علم ایسا ہے جیسے بچوں پاگلوں اور جانوروں کو بھی ہوتا ہےکتاب کا حوالہ: حفظ الایمان، صفحہ نمبر 8۔ اور دوسری کتاب فتاویٰ رشیدیہ، صفحہ نمبر 55، مصنف: شیخ رشید احمد دیوبندی، لکھتے ہیں کہ حضور غوث اعظم کی گیارہویں شریف کے توشہنیاز کا اہتمام کرنا درست ہے۔ اس کے بارے میں بھی پتا کر کے بتا دیں۔

جواب

پہلے اعتراض کے لیے حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کی کتاب عبارات اکابر کا مطالعہ فرمالیںصفحہ نمبر 186، مکتبہ صفدریہ۔ فتاویٰ رشیدیہ کی جو عبارت آپ نے پیش کی ہے، مذکورہ بالا حوالہ پر یہ عبارت ہمیں نہیں ملی، کتاب کا مطبع بھی لکھ دیتے تو اچھا ہوتا۔ البتہ پیران پیر کی گیارہویں کے حوالہ سے حضرت مولانا مفتی رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ: ۔۔۔ایصال ثواب بروح قدس سرہ درست ہے اور تعین تاریخ کو پس و پیش نہ کرے بدعت ہے۔فتاویٰ رشیدیہ، صفحہ نمبر 149، مکتبہ دار الاشاعت ایصال ثواب کی نیت سے گیارہویں کو توشہ کرنا درست ہے مگر تعین یوم و تعین طعام کی بدعت اس کے ساتھ ہوتی ہے اگرچہ فاعل اس تعین کو ضروری نہیں جانتا مگر دیگر عوام کو موجب ضلالت کا ہوتا ہے لہذا تبدیل یوم و طعام کیا کرے تو پھر کوئی خدشہ نہیں۔فتاویٰ رشیدیہ، صفحہ نمبر 171، مکتبہ دار الاشاعت


فتوی نمبر : 143406200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں