بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عائزہ نام رکھنا کیسا ہے ؟


سوال

عائزہ نام رکھنا  کیسا ہے ؟ آیا یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب

”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ  یہ نام رکھنا اچھا نہیں۔

جب کہ ’’عائذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) نام  کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے، لہٰذا یہ (عائذہ) نام رکھنا درست ہے،فرق کرنا مشکل ہو گا، نہ رکھنا ہی بہتر ہے ۔

زیادہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے یا عمدہ معانی والے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

في المعجم الوسيط:

"(‌عوز) الشيء عوزا عز ولم يوجد مع الحاجة إليه والرجل احتاج واختلت حاله فهو أعوز وهي عوزاء (ج) ‌عوز والأمر اشتد وعسر وضاق۔۔(أعوز) الشيء عز فلم يوجد والرجل افتقر والشيء فلانا قل عنده مع احتياجه إليه والدهر فلانا أدخل عليه العوز والمطلوب فلانا أعجزه،(اعوز) فلان ‌عوز."

(باب العين،ص:636،ط:دار الدعوة)

وفيه أيضا:

"(عاذ):به عوذا وعياذا التجأ إليه واعتصم به وتقول أعوذ بالله من الشيطان الرجيم أي أعتصم بالله منه ."

(باب العين،ص:635،ط:دار الدعوة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406101506

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں