بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1446ھ 04 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ کی Buy Now Pay Later سروس کے ذریعہ موبائل پیکج کروانا


سوال

 ایزی پیسہ ایپ سے پیکج لگوانے پر اگر فی الفور اس کی قیمت ادا کریں تو اس کی قیمت ایک ہے اگر بعد میں ادا کریں تو اس کی قیمت کچھ اور ہے، مثلا پیکج کی قیمت 500 روپے ہے اگر اس کی قیمت بعد میں ادا کریں تو اس کی قیمت 540 روپے ہے وہ وقت کو مقرر کر دیتا ہے مثلا 7 دن یا 14 دن کے اندر اس کا قیمت ادا کرے اگر مقررہ وقت پر ادا نہیں کیا تو اس پر جرمانہ عائد کریں گے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ معاملہ میں  ادھار کی صورت میں موبائل پیکج کی اصل رقم سے زائد رقم وصول کرنا جائز نہیں ، لہذا  ادھار پر زائد رقم کے  ساتھ موبائل پیکج کرنا شرعاً ناجائز ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

عن ‌جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء ".

ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے،کھلانے والے،سود کا معاملہ لکھنے والے اور اس پر گواہ بننے والوں پر لعنت بھیجی ہے،اور فرمایا : یہ سب(گناہ میں) برابر ہیں."  

(‌‌‌‌كتاب البيوع، باب لعن آكل الربا ومؤكله، 5/ 50، ط : دار الطباعة العامرة)

الدر المختار میں ہے:

"وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام".

وفي الرد:

"(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به".

(‌‌‌‌كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، فصل في القرض، مطلب كل قرض جر نفعا حرام، 5/ 166، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144609101063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں