بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ پر ملنے والا کیش بیک


سوال

آج کل easypaisa پر cash back ملتا ہے، کیا اس کا استعمال جائز ہے؟

جواب

 ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی پشت پر ایک بینک ہوتا ہے، "telenor micro-financing bank "، اکاؤنٹ میں رکھی رقم اس بینک میں ہی ہوتی ہے اور یہ کیش بیک اسی بینک کی طرف سے ملتا ہے، اور وہ بینک اس اکاؤنٹ والے کو اس قرض کی وجہ سے دے رہا ہوتا ہے جو اس نے اکاؤنٹ کی صورت میں بینک میں رکھوایا ہے اور جو فائدہ قرض کی وجہ سے حاصل ہو وہ سود کے زمرے میں آتا ہے۔

لہذا کیش  بیک کا استعمال سود ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

"وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاًحرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن".

(5/166، مطلب کل قرض جر نفعا، ط: سعید)

"اعلاء السنن"میں ہے:

" قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادة أو هدیة فأسلف علی ذلک، إن أخذ الزیادة علی ذلک ربا".؎

(14/513، باب کل قرض جر منفعة، کتاب الحوالة، ط: إدارة القرآن)

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک میں جامعہ کا فتوی دیکھیں:

ایزی پیسہ کا کیش بیک

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں