ایزی پیسا کوئی ایک ٹرانزیکشن کرنے پر کیش بیک دیتی ہے،اس میں اگر اکاؤنٹ میں پیسے زیادہ ہوں گے تو زیادہ پیسے ملیں گے۔یہ کیش بیک لینا کیسا ہے؟
مذکورہ رقم قرض کے بدلہ میں ملنے والا نفع ہے جو کہ شرعاً سود ہے، لہذا یہ رقم لینا اور اس کا استعمال کرنا، دونوں ناجائز اور حرام ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک میں جامعہ کا فتوی دیکھیں :
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200552
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن