بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ کمپنی میں نوکری کا حکم


سوال

ایزی پیسے کے سسٹم کی دیکھ بھال کی نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں؟  Ericsson company یہ سسٹم کا ہے Ericsson company اور آپریشن کا کانٹریکٹ بھی؛ کیوں کہ کسی نے ایزی پیسے والے لون بھی دیتے ہیں۔ میں نے نوکری کےلئے اپلائی تو کردیا ہے لیکن اگر میرے سوال کا جواب مل جائے تو اطمینان ہوجائے گا۔

جواب

واضح رہے کہ ایزی پیسہ کمپنی لوگوں کی جمع کردہ رقوم سے مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے، مثلا رقوم کا تبادلہ ،بلوں کی ادائیگی،  موبائیل میں بلینس وغیرہ کا استعمال، لیکن ایزی پیسہ کمپنی کے بیان کردہ تعارف کے مطابق ان کی پشت پرٹیلی نار فائنانس بینک ہوتا ہے جس میں عام طور پر چھوٹے سرمایہ داروں کی رقوم سود پر رکھی جاتی ہے اور اس سے  کاروباروں کے لیے سود پر قرض دیا جاتاہے،ایسے اداروں کے تحت ملازمت کرنے والوں کو تنخواہ بھی سودی کمائی سے دی جاتی ہے، لہٰذا شرعاً مذکورہ کمپنی  میں ملازمت کرنا جائز نہیں، نیز اس ملازمت میں ایک قسم  کا سودی معاملات میں تعاون ہے اور حدیث میں تعاون کرنے والے پر بھی اللہ تعالیٰ کی لعنت آئی ہے، لہٰذا اس سے اجتناب لازم ہے۔

قرآن مجید میں ہے :

"{وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ} ."[المائدة: 2]

حدیث میں ہے :

"عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌أكل ‌الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» رواه مسلم."

(مشکاۃ المصابیح،باب الربا،ج:۲،ص:۸۵۵،المکتب الاسلامی)

فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144309100916

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں