بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہزار روپے رکھنے پر ملنے والی سہولیات کا حکم


سوال

ایزی پیسہ ٹیلی نار میں اکاؤنٹ ہے،کپمنی کی طرف سے بار بار کال اور ایس،ایم،ایس موصول ہوتے ہیں،کہ اپنے اکاؤنٹ میں 1000ہزار روپے رکھنے پر آپ کو روزانہ منٹس ملیں گے،توکیا اس طرح کا  فائدہ حاصل کرنادرست ہے ؟

جواب

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 1000 روپے رکھنے کی شرط پر ملنے والی سہولیات سود پر مبنی ہیں ، ان کا استعمال جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں :

ایزی پیسہ کیش بیک اور روزانہ ملنے والی سہولیات کا حکم


فتوی نمبر : 144108200646

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں