بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن پر ملنے والے پیسوں کا حکم


سوال

جب ایک ٹرانزیکشن (مثال کے طور پر اپنے آپ کو ایزی لوڈ) ایزی پیسی ایپ سے انجام دی جاتی ہے تو پھر روزانہ 4 روپیہ 7 دن کے  لیے انعام دیا جاتا ہے۔ کیا یہ روپے لینا حلال ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے اپنے نمبر پر لوڈ کرتا ہے اور اس پر کمپنی کی طرف سے اُس کو کوئی مشروط نفع (مثلاً: فری منٹس، انٹرنیٹ ایم بی ، میسج وغیرہ)  ملتا ہے تو اس شخص کے  لیے اس نفع سے فائدہ اٹھانا سود ہونے کی بنا  پر جائز نہیں؛  کیوں کہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے،  لیکن قرض دے کر اُس پر مشروط نفع وصول کرنا سود ہے، لہذا سوال میں مذکورہ ٹرانزیکشن پر صارف کو ملنے والے چار روپے حلال نہیں ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200242

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں