بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی لون نامی ایپ سے قرض لینا


سوال

میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ ایک ایپلیکیشن ہے "ایزی لون"(easy loan) کے نام سے، وہ آپ کو قرض دیتی ہے ، آن لائن ہی ویریفیکیشن  کر کے۔ اب یہ کمپنی کہتی ہے کہ ہم بلا سود قرض دیتے ہیں، لیکن وہ 9000 کے قرض پر 180 روپے سروس چارجز لگاتے ہیں، اور 1620 روپے پراسیسینگ فیس لیتے ہیں۔ کیا یہ قرض ہمارے لئے ٹھیک ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قرض دے کر زیادتی کے ساتھ وصول کرنا شرعاً سود کہلاتا ہے۔

باقی صورت مسئولہ میں "ایزی لون" نامی جس  ایپ  کے بارے میں سوال کیا ہے، اس کا قرض دینے اور وصول کرنے کامکمل  طریقہ کار اور کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ شرائط و ضوابط جب تک واضح نہ ہوں، مذکورہ ایپ  کے بارے میں کوئی حتمی حکم ذکر نہیں کیا جاسکتا۔

لہٰذا مذکورہ ایپ کے متعلق مندرجہ بالا   تفصیلات ذکر کریں، نیز مذکورہ ایپ کا لنک بھی ساتھ منسلک کرکے  سوال دوبارہ ارسال فرمائیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"كلّ قرض جرّ نفعًا حرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن."

(مطلب كلّ قرض جرّ نفعًا حرام، ج:5، ص:166،ط:ايج ايم سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100720

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں