بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزل نام کا معنی خدا کا تحفہ کرنا درست نہیں


سوال

گوگل کے مطابق ایزل نام کی ابتدا عربی زبان سے ہوئی ہے۔ ایزل نام کا مطلب "خدا کا تحفہ" ہے۔ اردو میں ایزل نام کا مطلب ہے "اللہ پاک کا تحفہ"۔ میں اس نام اور اس کے صحیح معنی اور تلفظ کے بارے میں آپ کے اسلامی نقطہ نظر چاہتا ہوں، براہ کرم میری رہنمائی کریں، اور انگریزی میں صحیح املا کیا ہیں؟ اور ایزل کے ساتھ کون سا نام جوڑ سکتے ہیں مثال کے طور پر ایزل فاطمہ وغیرہ۔

جواب

ایزل (easel)انگریزی زبان کا لفظ ہے،اس کے  معنی ہیں:تصویر وغیرہ کو سہارا دینے کے لئے تین ٹانگوں کا لکڑی کا اسٹینڈ،/ لکڑی کا ٹیکن، گوگل پر( ayzal)  نام کا جو معنی کیا گیاہے،خدا کا تحفہ ،یہ سپیلنگ لغت کی کسی کتاب میں موجود نہیں،اور نہ اس کا معنی  (خدا کا تحفہ ) کرنا درست ہے.

چونکہ   یہ نام کسی  اچھے کے معنی پر مشتمل   نہیں،اس لیے آپ بیٹی  کا     نام صحابیات رضی اللہ تعالی عنہن یا صالحات ؒ  کے ناموں میں سے کسی نام پر یا کوئی اچھے معنی والے نام پر رکھ لیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101854

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں