بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عیسائی شخص مسلمان ہوجائےاور بیوی عیسائی مذہب پر ہی ہو


سوال

ایک  شخص جو پہلے عیسائی تھا مشرف با اسلام ہوگیا ہے ،جب کہ اس کی بیوی اور بچے بدستور عیسائی ہیں، اب بچے کس کے پاس رہیں گے ؟اور کیا بیوی سے نکاح ختم ہوچکا ہے اور شوہر پر اسے طلاق دینا ضروری ہے ؟یا بیوی اہل کتا ب میں شمار کی جائے گی اور نکاح بدستور سابق باقی رہے گا ؟

واضح رہے کہ بیوی عام عیسائیوں کی طرح اپنے عقائد پر کاربند ہے اور فقط نام کی حد تک عیسائی نہیں ہے ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  بیوی عیسائی مذہب   کی پیروکار ہے  تو شوہر کے مسلمان ہونے سے نکاح ختم نہیں ہوا ،نکاح برقرار ہے اور بچے والدین  کے ساتھ رہیں گے ۔

وفي النهر الفائق شرح كنز الدقائق :

"ولو أسلم زوج الكتابية بقي نكاحها.

(ولو أسلم زوج الكتابية) ولو مآلاً كما مر (بقي نكاحها) لأنه يجوز له التزوج بها ابتداء فالبقاء أولى لأنه أسهل، ولذا شرطت الشهادة فيه ابتداء لا بقاء."

(كتاب النكاح، باب نكاح الكافر، 2/ 289 الناشر: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100334

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں