بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

E 120 کوڈ حلال ہے یا حرام؟


سوال

 کیا ای کوڈ ۱۲۰ حلال ہے؟

جواب

carmin E 120 ایک خاص قسم کے کیڑے کے پیٹ سے کشید کردہ رنگ کا کوڈ ہے، اس کیڑے کو عربی میں ’’قرمز‘‘ ، اردو میں’’کچنیلا‘‘ یا ’’کرم دانہ‘‘ اور انگریزی میں ’’کوچنیل‘‘ (COCHINEAL) کہا جاتا ہے، چوں کہ اس کیڑے میں بہنے والا خون نہیں ہوتا؛ اس لیے اگرچہ یہ کیڑا اور اس کے اجزاء پاک تو ہوں گے،  لیکن خبائث میں سے ہونے کی وجہ سے دیگر حشرات الارض کی طرح ان کا کھانا حرام ہوگا، لہٰذا E 120 یعنی کوچنیل سے حاصل کردہ رنگ اگرچہ پاک ہے، لیکن حلال نہیں ہے، اس لیے جن اشیاء میں E 120  کوڈ موجود ہو ان کا بیرونی استعمال (مثلاً میک اپ وغیرہ میں) اگرچہ جائز ہوگا، لیکن ان اشیاء کا داخلی و خوردنی استعمال ( کھانا پینا وغیرہ) جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں