"اللَّهمَّ إني أَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي" کیا یہ دعا کسی حدیث مبارکہ سے ثابت ہے؟ رہنمائی کریں۔
مذکورہ دعا حدیث مبارکہ سے ثابت ہے ،سنن ِنسائي ميں ہے:
"أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي»."
ترجمہ:"حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے اللہ ! میں تیری عظمت کے ذریعے سے اس بات سے پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے نیچے کی طرف سے ہلاک کر دیا جاؤں۔"
(سنن النسائي، الاستعاذة من الخسف، (8/ 282) برقم (5529 و5530)، ط/مكتب المطبوعات الإسلامية - حلب 1406ه)
اور بھی کئی کتب احادیث میں یہ دعا وارد ہوئی ہے ، مختصرا چند کا حوالہ پیش خدمت ہے :
۱) مسند أحمد، (8/ 403) برقم (4785)، ط/ مؤسسة الرسالة 1421ه.
2) سنن أبي داود، باب ما يقول إذا أصبح، (7/ 408 و409) برقم (5074)، ط/ دار الرسالة العالمية 1430ه.
3) سنن ابن ماجه، باب ما يدعو به الرجل إذا أصبح وإذا أمسى، (5/ 37 و38) برقم (3871)، ط/ دار الرسالة العالمية 1430ه.
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144409100298
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن