بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف پڑھنے کے وقت بھولی ہوئی چیز یاد آنے سے متعلق روایت کی تحقیق


سوال

جب تم کچھ بھول جاوٴ تو مجھ پہ دورد پڑھو، ان شاء اللہ یاد آجائے گا، کیا یہ حدیث ہے؟ اگر یہ حدیث ہے تو برائے مہربانی اس کا حوالہ بتادیں۔

جواب

درود شریف پڑھنے کے وقت بھولی ہوئی چیز کے یاد آنے سے متعلق سند ضعیف کے ساتھ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت مذکور ہے:

"عن أنس يرفعه: «إذا نسيتم شيئًا فصلّوا علي تذكروه إن شاء الله تعالى»."

ترجمہ:  حضرت  انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ آپ  ﷺ  نے فرمایا:جب تم کچھ بھول جاوٴ تو مجھ پہ دورد پڑھو، ان شاء اللہ  وہ بات یاد آجائے گی۔

مذکورہ روایت سندِ ضعیف کے ساتھ مندرجہ ذیل کتب میں مذکور ہے:

المواهب اللدنية بالمنح المحمدية  میں ہے:

"و منها: عند نسيان الشىء، لحديث أبى موسى المدينى، بسند فيه ضعف، عن أنس يرفعه: «إذا نسيتم شيئًا فصلوا علي تذكروه إن شاء الله تعالى»."

(حکم الصلاۃعلی النبي صلی اللہ علیه و سلم، مواطن الصلاة على النبي صلی اللہ اعلیہ وسلم، ج:2، ص:672، ط:المکتبۃ التوفیقیۃ)

جلاء الأفهام في فضائل الصلاة و السلام علی خیرالأنام  میں ہے:

"ذكره أبو موسى المديني: وروى فيه من طريق محمد بن عتاب المروزي، حدثنا سعدان بن عبدة أبو سعيد المروزي, حدثنا عبيد الله بن عبد الله العتكي، أنبأنا أنس بن مالك, قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا نسيتم شيئًا فصلّوا عليّ تذكروه إن شاء الله". قال الحافظ: "و قد ذكرناه من غير هذا الطريق في كتاب الحفظ والنسيان".

(الموطن الثاني والثلاثون من مواطن الصلاة عليه إذا نسي الشيء أو اراد ذكره، ص:429، ط:دارالعروبہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں