بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

درہ فشاں نام رکھنا ٹھیک ہے؟


سوال

 ایک صحابیہ کا نام ‘‘درہ‘‘منقول  ہے اور ایک لڑکی کا نام ’’ درِہ فشاں‘‘ سننے میں آیا ،کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ اور کیا درہ کے ساتھ فشاں یہ اور کوئی نام کا لفظ جوڑ سکتے ہیں؟ 

جواب

دُرّہ   کئی صحابیات کا اسم گرامی ہے، درۃ بنت ابی سفیان، درۃ بنت ابی سلمۃ اور درۃ بنت ابی لہب، دیکھئے:(الإصابة في تمييز الصحابة: كتاب النساء، حرف الدال المهملة(8/ 126)،  ط. دار الكتب العلمية - بيروت، الطبعة الأولى :1415 هـ)؛ اس لئے صرف درہ نام رکھنا بہتر ہے۔ 

درہ کے ساتھ فشاں ملا کر  مرکب نام رکھنا  بھی درست ہے؛ کیونکہ درہ کا لغوی معنی  ہے موتی، اور فشاں فارسی لفظ ہے، اس کا معنی ہے جھاڑنے والا(دیکھئے: لغات فارسی: مادۃ ف ، ش(ص:626)، ط۔ دار عمر فاروق، حضرو)، تو معنی ہوگا موتی جھاڑنے والی، موتی بکھیرنے والی۔ 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144402101462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں