بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’ در عدن‘‘ نام رکھنا


سوال

 بچی کا نام ’’در عدن‘‘ رکھنا کیسا ہے ؟بمعنی جنت کے باغ کا موتی ،راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

’’دُر‘‘ (دال کے پیش کے ساتھ)کا معنیٰ ہے:’’بڑا  موتی(موتی)‘‘  ، اور ’’عدن‘‘ کا معنیٰ ہے : ’’ہمیشگی،ٹھہرنا‘‘، ’’درعدن‘‘ کا معنیٰ ہے: ’’ہمیشہ رہنے کا موتی‘‘، معنی کے لحاظ سے اس نام کے رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، تاہم بہتر یہ ہےکہ اس کے بجائے بچی کانام صحابیات میں سے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر رکھ لیجیے۔

تاج العروس میں ہے:

"(و) الدُّرَّۃُ، (بالضم : الؤلؤۃ العظیمة)، قال ابن درید: ھو ماعظم من الؤلؤ، (جمع دُرّ)أي بإسقاط الھاء، فھوجمع لغوي، واسم جمعی فی اصطلاح، کما حققه شیخنا."

(د  ر ر،ج:11، ص:282، ط:التراث العربی)

وفیه ایضاً:

"(عَدَنَ بالبلد یعدِنُ، ویعدُنُ) من حدّي: ضَرَب، ونَصَرَ (عَدْناً و عُدُوناً: ؤقام، ومنه’’ جنّٰتُ عَدْنٍ ‘‘) أي: جنات إقامة لمکان الخلد، وجنات عدنٍ بطنانھا، وبطنانھا:وسطھا."

(ع د ن ، ج:35، ص: 381، ط: التراث العربی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100866

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں