بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورد شریف کا گروپ بنانا


سوال

 ایک واٹس اپ گروپ ہے، جس کا مقصد یہ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کی یاد دہانی کرانا ہے، اس میں ممبر اپنے اپنے ارادے لکھتے ہیں میری طرف سے 1000 درود شریف ان شاءاللہ دوسرا لکھتا ہے میری طرف سے 500، تیسرا 2000 لکھتا ہے اور ہماری بھی ہمت افزائی ہوتی ہیں۔ کوئی 3000 کوئی 5000 اس طرح سب اپنے اپنے ارادے Quantity لکھتے ہیں، اس طرح جمعہ کے دن اس گروپ سے تقریباً دو، تین لاکھ درود شریف کا تحفہ حضور ﷺ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

اب میرے سوال یہ ہے کہ (۱)  کیا اس طرح مقدار لکھنا ریاکاری ہوتا ہے؟ (۲)  کیا اس گروپ میں ہم join ہوسکتے ہیں؟ 

جواب

   درود شریف ایک نفلی عبادت ہے اور نفلی عبادت میں اخفا اور پوشیدہ طور پر کرنے کا حکم ہے، اس طرح کے گروپ بنا کر اس میں تعداد کی  تشہیر کرنے میں  ریا کا اندیشہ ہے، درود شریف پڑھنے کی ترغیب دیگر ذرائع سے بھی ہوسکتی ہے۔

فیض الباری(421/3):

"جعل الله تعالى صدقة التطوع فى السرِّ تفضل علانيتها بسبعين ضعفًا، وجعل صدقة الفرض علانيتها أفضل من سرها بخمسة وعشرين ضعفًا، وكذلك جميع الفرائض، والنوافل فى الأشياء كلها."

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144204201061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں