کیا یہ درود شریف پڑھ سکتے ہیں: اَللّٰھُمَ صَلِّ عَلى مُحَمَدٍ وَبَارِك وَسَلِّم؟
مذکورہ الفاظ کے ساتھ درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔بہتر ہے جب رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجیں تو آپ ﷺ کی آل پر بھی درود کے الفاظ شامل کرلیا کریں، چناں چہ مذکورہ الفاظ میں بھی آل کے الفاظ شامل کرکے یوں درود پڑھنا بہتر ہوگا:
" اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208200881
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن