بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دنیوی مصروفیات ہیں اور حفظ کرنا چاہتا ہوں


سوال

میں 26 سال کا ہوں، میں آفس اور پڑھائی میں مصروف بھی رہتا ہوں، اور مجھے قرآن حفظ کرنے کا شوق ہے، کوئی رہنمائی کردیں۔

جواب

بہتر صورت یہ ہے کہ اپنے آپ کو کسی قاری صاحب کا پابند کریں اور روزانہ ان کو سبق سنانے کی ترتیب بنائیں،  چاہے چند آیات ہی کیوں نہ ہوں۔ ایک آسان ترتیب یہ ہے کہ مختلف سورتوں کو یاد کرنا شروع کردیجیے، مثلًا: سورہ ملک، سورہ رحمن، سورہ یسین، سورہ کہف وغیرہ۔ اور تجوید و تلفظ کے لیے کسی اچھے قاری کی ریکارڈنگ سن لیا کیجیے، مسلسل سننے سے بھی جلد اور پختہ یاد ہوجاتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں