دلہن کو گھرلانے کی دعا بھیج دیں!
دلہن کو گھر لانے کی کوئی مستقل دعا تو کتب ادعیہ و اذکار میں مذکور نہیں۔ البتہ شوہر جب شبِ زفاف میں بیوی کے پاس داخل ہو تو دو رکعت نفل ادا کرے اور پھر اس کے بعد اللہ سےیہ دعا مانگے:
’’اللهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ، اللهُمَّ ارْزُقْنِي مِنْهُمْ وَارْزُقْهُمْ مِنِّي، اللهُمَّ اجْمَعَ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ.‘‘
(المعجم الکبیر للطبرانی ،8/126-المعجم الأوسط -4 / 217،ط:دارالحرمین القاھرۃ-مصنف عبد الرزاق - (6 / 191،ط:المکتب الاسلامی بیروت)
نیز درج ذیل دعا پڑھ کر بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے:
"اَللّٰهُمَّ إِنّيْ أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَ خَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَ أَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ هَا وَ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200225
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن