بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دلہن کا مایوں میں بیٹھنا اور پیلے کپرے پہننا


سوال

شادی سے پہلے لڑکی کے مایو ں میں بیٹھنے اور پیلے کپڑے پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

اسلام میں مایوں کی رسم کی کوئی اصل نہیں ہے،  اور نا ہی اسلام میں ایسی رسومات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جن  میں اسراف، مخلوط محفلیں، موسیقی اور دیگر خرافات ہوں؛  لہذا ایسی رسومات کا ترک لازم ہے۔ 

 اور اگر  مایوں کی رسم مقصد نہ ہو اور دلہن ویسے ہی پیلا جوڑا پہن لے تو  مضائقہ نہیں ہے۔ تاہم یہ رسم مشہور ہے، اور اس روز دلہن کو دلہن دِکھنے  کی غرض سے پیلا جوڑا پہنانے کا باعث بھی یہی ہے، اگرچہ  ظاہرًا رسم سے بچا جائے؛  اس لیے دلہن دِکھنے کی غرض سے پیلا جوڑا پہنانے سے بھی اجتناب  کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں