بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دلہن کا میک اَپ کرنے کا حکم


سوال

دلہن کا میک اَپ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ دلہن کے میک اَپ کے بارے میں شرعی طور پر  کیا حکم ہے؟ 

جواب

میک اَپ چاہے دلہن کا ہو یا کسی عام عورت کا، اس کی بعض صورتیں جائز ہیں اوربعض ناجائز۔ جائز  میک اَپ کے لیے ایسی اشیاء کا استعمال جائز ہے جو پاک اور حلال اجزاء پر مشتمل ہوں، نیز تزیین و تحسین کے لیے ایسی صورت اختیار نہ کی جائے جو شرعًا منع ہو۔

آج کل میک اَپ کی بعض اشیاء میں حرام اور ناپاک بھی استعمال ہوتا ہے؛ اس لیے اگر اجزاء پاک ہوں تو ان کاخارجی استعمال جائز ہے اورناپاک ہوں تو ان کا استعمال جائز نہیں ہوگا، اگر استعمال کرلیا تو طہارت کےلیے ان کا دھونا ضروری ہے۔  ناپاک اور حرام کی مصنوعات کے  متعلق معلومات کےلیے کسی حلال تصدیقی ادارے سے راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ میک اَپ کے لیے آئی برو جائز نہیں، نیز شادی کے موقع پر جائز دائرے میں رہتے ہوئے دلہن کو تیار کرنا بھی جائز ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201250

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں