بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دلہن کا لہنگا پہننا


سوال

شادی کے موقع پر دلہن پر لہنگا چڑھانا اور دلہن کا لہنگا پہننا کیسا ہے؟

جواب

دلہن   کا لہنگا پہننا جائز  ہے، البتہ اس میں ستر  پوشی اور  پردے کا خیال رکھنا لازم ہے، یعنی اگر وہ باریک کپڑا ہے تو اس کے نیچے بھی کوئی شلوار یا پاجاما وغیرہ پہنے اور اوپر قمیص یا کرتا ایسا ہو جس سے ناف وغیرہ دیگر مستورہ حصے اچھی طرح سے چھپ جائیں، ایک عورت کا اپنے محارم کے سامنے بھی ناف، پیٹ اور اس سے پیچھے پیٹھ کے حصے کھولنا جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (6 / 369):

"(و) ينظر (من الأجنبية) ولو كافرة مجتبى (إلى وجهها وكفيها فقط) للضرورة قيل: والقدم والذراع إذا أجرت نفسها للخبز تتارخانية ··· (فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام وهذا في زمانهم، وأما في زماننا فمنع من الشابة قهستاني وغيره (إلا) النظر لا المس (لحاجة)".

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144204200802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں