کیا گھر میں نکاح کے دوران دلہن پردہ میں نکاح کی کاروائی دیکھنے اور سننے کے لیے اس جگہ بیٹھ سکتی ہے ؟
واضح رہے کہ نکاح کرنا مسجد میں مسنون ہے،لیکن اگر کوئی گھر میں نکاح کرے تو عموماً نکاح کی تقریب میں اجنبی غیر محرم رشتہ دار شریک ہوتے ہیں، لہذا شرعی پردہ کی رعایت کرتے ہوئے دلہن کا گھر میں نکاح کی تقریب میں شرکت کرنا جائز ہے،لیکن جب کہ لڑکی کے وکیل یا ولی عقد نکاح میں لڑکی کی نمائندگی کر رہے ہوں تو بلا ضرورت مردوں کے درمیاں آنا بہتر نہیں۔
رد المحتار میں ہے :
"وصوتها على الراجح وذراعيها على المرجوح (وتمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) كمسه
(قوله: وصوتها) معطوف على المستثنى يعني أنه ليس بعورة ح."
(كتاب الصلاة،باب شروط الصلاة،ج1،ص406،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504102497
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن