بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دولہا اور دلہن والوں کی طرف سے نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے مشترکہ دعوت


سوال

لڑکی سے نکاح پہلے ہوگا، ایک دن بعد مشترکہ  تقریب ہوگی اسی میں رخصتی ہوگی۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

نکاح کے بعد لڑکے اور لڑکی والوں کا مل کر دعوت کرنا جائز ہے، اور اس دعوت میں لڑکے کی طرف سے ولیمہ کی نیت بھی جائز ہے، اس سے ولیمہ کی نفسِ سنت بھی ادا ہوجائے گی۔ تاہم بہتر اور افضل یہی ہے کہ رخصتی کے بعد میاں بیوی کی ملاقات کے بعد ولیمہ کیا جائے۔

حدیث مبارک میں ہے:

"وعن أنس قال: أولم رسول الله صلى الله عليه وسلم حين بنى بزينب بنت جحش فأشبع الناس خبزاً ولحماً. رواه البخاري".

(مشکاةالمصابیح، (2/278)، الفصل الاول، باب الولیمہ، ط: قدیمی)

فیض الباری میں ہے:

"السنة في الولیمة أن تکون بعد البناء، وطعام ماقبل البناء لا یقال له ولیمة عربیة".

(5/534، باب الولیمۃ حق، ط: دار الکتب العلمیہ، 4/300، ط: مکتبۃ الاسلامیہ، شارع کانسی ، کوئٹہ)

  اعلاء السنن میں ہے:

"والمنقول من فعل النبي صلى الله علیه وسلم أنها بعد الدخول، كأنه یشیر إلى قصة زینب بنت جحش، وقد ترجم علیه البیهقي بعد الدخول،  وحدیث أنس في هذا الباب صریح في أنها الولیمة بعد الدخول".

(ج11/ص12،باب استحباب الولیمة، ط: إدارة القرآن)

(بذل المجھود، (4/32) کتاب النکاح ، ط: مکتبه قاسمیه ملتان)

عمدة القاري میں ہے:

"وقد اختلف السلف في وقتها: هل هو عند العقد أو عقيبة؟ أو عند الدخول أو عقيبه؟ أو موسع من ابتداء العقد إلى انتهاء الدخول؟ على أقوال. قال النووي: اختلفوا، فقال عياض: إن الأصح عند المالكية استحبابه بعد الدخول، وعن جماعة منهم: أنها عند العقد، وعند ابن حبيب: عند العقد وبعد الدخول، وقال في موضع آخر: يجوز قبل الدخول وبعده، وقال الماوردي: عند الدخول، وحديث أنس: فأصبح رسول الله صلى الله عليه وسلم عروساً بزينب فدعي القوم، صريح أنها بعد الدخول".

(14/112، باب الصفرة للمتزوج، ط: امدادیه ملتان)

فقط والله أعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

ولیمہ اور رخصتی ایک دن ہوسکتی ہے؟


فتوی نمبر : 144201201115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں