بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دکاندار کا مارکیٹ سے اضافی غذائی اشیاء خریدنا


سوال

میری ایک چھوٹی سی کریانہ کی دوکان ہے،  جیسا آپ کے علم میں ہے ملک کی معاشی حالت کے باعث قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا ہے،  اس عدمِ استحکام کی وجہ سے محدود پیمانے پر کاروبار کرنے والا بہت متاثر ہو رہا ہے۔ مثال کے طور پر کوکنگ آئل یا گھی کی ایک ہفتے پہلے 620 روپے تھی، اس میں دوکاندار کو قریباً 15 روپے کی بچت ہو رہی تھی،  لیکن اس ہفتے یہی گھی دوکاندار کو 640 روپے ملتا ہے، اور قیمت فروخت 660 ہے، لیکن اس کے باوجود دوکان دار کو قریباً  گزشتہ ہفتے کے منافع میں شامل کر کے نیا اسٹاک خریدنا پڑتا ہے، یہی حال دال، چاول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ہے، اس صورتِ حال میں کیا اضافی مال خرید کر رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

 اشیائے خورد و نوش کومحض اس بنیاد پر ذخیرہ کرکے رکھنا، اور نہ بیچنا ،  کہ جب بازار میں اِن کی کمیابی اور قلت ہوجائے گی تو اُس وقت قیمت بڑھا کر مہنگے داموں بیچیں گے، یہ ممنوع ہے، البتہ زیادہ مقدار میں غذائی اشیا خریدکر اسٹاک کرلینا اور حسبِ ضرورت انہیں فروخت کرنا ،گاہک کے طلب پر نہ روکناممنوع نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"الاحتكار لغة: احتباس الشيء انتظارا لغلائه، والاسم الحكرة بالضم والسكون كما في القاموس. وشرعا: اشتراء طعام ونحوه وحبسه إلى الغلاء أربعين يوما".

(حاشية ابن عابدين على الدر المختار: كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع 6/ 398، ط. سعيد)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"باب الاحتكار، هو حبس الطعام حين احتياج الناس به حتى يغلو......قال النووي: الاحتكار المحرم هو في الأقوات خاصة بأن يشتري الطعام في وقت الغلاء ولا يبيعه في الحال بل يدخره ليغلو، فأما إذا جاء من قريته أو اشتراه في وقت الرخص وادخره وباعه في وقت الغلاء فليس باحتكار ولا تحريم فيه".

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: باب الاحتكار 5/ 1950، ط : دار الفكر، بيروت ، الطبعة  الأولى: 1422هـ =2002م)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں