بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دبئی کا مقیم پاکستان میں صدقہ فطر کس حساب سے ادا کرے گا؟


سوال

ہمارے جو مسافر بھائی باہرملکوں میں رہتے ہیں،  یہ اپنا صدقہ فطر کس  ترتیب سے دیں گے ؟اور ان کے  جو نابالغ بچے ہیں  کیا وہ بھی اسی ملک کے حساب سے دیں  گے  جس میں وہ رہتے ہیں مثلاً دبئی میں ؟  وہ اپنا اوراپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر درہم کے  حساب سے دے گا ؟ اس سال کتنے درہم دینے ہوں گے ؟ 

جواب

جو  پاکستانی دبئی  میں رہتا ہے، اگر وہ عید الفطر کی صبح صادق کے وقت بھی دبئی میں ہی ہو، اور وہ گندم، جو  وغیرہ کی قیمت کے اعتبار سے صدقہ فطر ادا کرنا چاہتاہو  (یعنی اجناس کی صورت میں نہ دے) تو وہ اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر  دبئی کے نرخ کے حساب سے ادا کرے گا، خواہ وہ دبئی میں ہی ادا کرے یا پاکستان میں کسی مستحق کو بھجوائے، نیز اُسے اختیار ہے کہ وہ پاکستان میں پاکستانی کرنسی میں فطرہ ادا کرے یا درہم کی صورت میں ادا کرے ۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201520

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں