بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعائے قنوت کی تخریج اورنماز میں کون سی دعائے قنوت پڑھنی چاہیے؟


سوال

دعائے قنوت"اللهم إنا نستعینک۔۔۔"کا حواله صحاح ستہ سے دے دیں۔مزید یہ بھی بتادیں کہ کیا  "اللهم إنانستعینک۔۔۔"کے بجائے "اللهم اهدنا فیمن هدیت۔۔۔۔"والی دعا پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

مذکورہ دعا اگر چہ صحاح ستہ میں مذکور نہیں، البتہ دیگر کتب احادیث میں اس کا ذکر ملتا ہے۔مذکورہ دعا "مصنف ابن أبي شيبة"، "مصنف عبد الرزاق"، "شرح معاني الآثار"، "المراسيل لأبي داود" اور "الدعاء للطبراني" میں مذکورہے۔مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:

"عن أبي عبد الرحمن، قال: علمنا ابن مسعود أن نقرأ في القنوت: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونؤمن بك ونثني عليك الخير، ولا نكفرك ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي، ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، ونرجو رحمتك، ونخشى عذابك، إن عذابك الجد بالكفار ملحق."

(مصنف ابن ابي شيبة، ج: 2، ص: 95، رقم: 6893، ط: مكتبة الرشد رياض)

باقی اگر کسی شخص نے مذکورہ دعا کی جگہ یہ دعا  (اللهُمَّ اهْدِنَا فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنَا فِيمَنَ عَافَيْت)  پڑھ لی تو بھی واجب ادا ہوجائے گا، کیونکہ فقہاء نے مختلف دعاؤں کو  افضلیت کے اعتبار سے ترجیح دی ہے،فقہائے احناف کے نزدیک  پہلی والی دعا(اللهم إنا نستعينك)هے۔اور اگر موقع ہوتو دونوں دعاؤں کا اہتمام کرلے یہی سب سے زیادہ بہتر ہے۔

"العجم الكبير" میں ہے:

"عن عائشة رضي الله عنها قالت : أخبرني الحسن بن علي رضي الله عنه ، قال : علمني رسول الله صلى الله عليه وسلم دعاء القنوت في الوتر : اللهم اهدنا فيمن هديت ، وعافنا فيمن عافيت ، وتولنا فيمن توليت ، وبارك لنا فيما أعطيت ، وقنا شر ما قضيت ؛ إنك تقضي ولا يقضى عليك ، وإنه لا يذل من واليت ، تباركت وتعاليت."

(المعجم الكبير، ج: 3، ص: 73، رقم: 2700، ط: دار إحياء التراث العربي)

"الفتاوى الهندية" میں ہے:

"و ليس في القنوت دعاء مؤقت، كذا في التبيين. والأولى أن يقرأ "اللّٰهم إنّا نستعينك" ويقرأ بعده "اللّٰهم اهدنا فيمن هديت" و من لم يحسن القنوت يقول: {ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار} [البقرة: 201]، كذا في المحيط. أو يقول: "اللّٰهم اغفر لنا" و يكرر ذلك ثلاثًا و هو اختيار أبي الليث، كذا في السراجية."

(الفتاوي الهندية، ج: 1 ،ص: 111، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں