بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعائے مصیبت کا اعراب، پڑھنے کا وقت اور اس سے متعلق واقعہ


سوال

"اللّٰهم اجرني في مصیبتي و اخلف لي خیرًا منها."

اس دعا کا اعراب بتادیجیے۔ نیز یہ دعا کب پڑھی جاتی ہے؟ اور اس سے متعلق واقعہ کیا ہے؟ 

جواب

مذکورہ دعا کا اعراب:

"اَللّٰهُمَّ اؤْجُرْنِيْ فِيْ مُصِيبَتِيْ وَأَخْلِفْ لِيْ خَيْرًا مِنْهَا."

 یہ دعا مکمل یوں ہے:

"إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اَللّٰهُمَّ اؤْجُرْنِيْ فِيْ مُصِيبَتِيْ وَأَخْلِفْ لِيْ خَيْرًا مِنْهَا."

ترجمہ : بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اورہم اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! میری مصیبت میں مجھے اجردے اوراس کے عوض مجھے اس کا اچھابدلہ عنایت فرما۔

حدیث کے مطابق یہ دعا کسی بھی مصیبت اور پریشانی کے موقع پر پڑھی جاتی ہے۔ 

اس دعاکے بارے میں ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ جب میرے شوہر ابوسلمہ کا انتقال ہواتو میں نے اپنے جی میں سوچاکہ میرے شوہرمرحوم ابوسلمہؓ سے اچھا کون ہوسکتاہے، وہ سب سے پہلے مسلمان تھے جنہوں نے گھربار کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی، (لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے مطابق) میں نے ان کی وفات کے بعد یہ دعا پڑھی تو اللہ تعالیٰ نے ابوسلمہؓ کی جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت مجھے نصیب فرمائی۔ (صحیح مسلم ومسند احمد ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں