بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعا مانگتے وقت ہاتھ چہرے پر رکھ لینے کا حکم


سوال

دعا مانگتے وقت یکسوئی پیدا کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو چہرے پر رکھ لینا کیسا ہے؟

جواب

  واضح رہے کہ دعا مانگنے کا بہتر طریقہ یہی  ہے کہ  سینہ کے برابر  ہاتھ اُٹھائیں اور ہتھیلیاں آسمان کی طرف رہیں، دونوں ہاتھوں میں تھوڑا سا فاصلہ ہو اور دعا کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے پر مل لیں،اگر ہاتھ چہرے پر رکھ لیے جائیں تو گناہ تو نہیں مگردعا کے آداب وہی ہیں جو ذکرکردیے ہیں۔

مصنف عبد الرزاق میں ہے:

"عن الزھري  قال: كان رسول الله  ﷺ یرفع یدیه عند صدره في الدعاء،ثم یمسح بهما وجهه."

(الأول في كتاب الصلاة، باب رفع اليدين في الدعاء، ج:2، ص:529، رقم الحديث:3342، ط:دار التأصيل) 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501102306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں