بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعا کی قبولیت یا حاجت پوری ہونے کے لیے بسم اللہ الرحمن الرحیم کا وظیفہ کرنا


سوال

دعا کی قبولیت یا کسی  حاجت پوری ہونے کے لیے ایک پیج پر 625مرتبہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم)  لکھ کر اسے پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دعا کی قبولیت یا حاجت پوری ہونے کے لیے مذکورہ طریقہ  قرآن وحدیث سے ثابت تو نہیں، تاہم اکابر اور بزرگان دین کے تجربات سے  یہ بات ثابت ہے کہ:

(۱)جو شخص بسم اللہ الرحمن الرحیم کو بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے، اور اپنے مقصد کے لیے دعا مانگے، پھر ایک ہزار اور اسی طرح پڑھ کر مقصد کے لیے دعا کرے، اسی طرح بارہ ہزار پورے کردے تو ان شاء اللہ ہر مشکل آسان اور حاجت پوری ہوگی۔

۲۔بسم اللہ کے حروف کے عدد سات سو چھیاسی ہیں، جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرے، اور اپنے مقصد کے لیے دعاء کرے ان شاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔(جواہر الفقہ،احکام وخواص بسم اللہ ،ج:۲، ص:۱۸۷،ط: مکتبہ دار العلوم کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں