بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعا کا طریقہ


سوال

سورة الانعام آیت رقم 124 میں جہاں پر دو مرتبہ لفظ اللہ آیا ہے اور یہاں پر دعا قبول ہوتی ہے، تو دوران ِتلاوت یہاں پر دعا کا طریقہ بتا دیں کہ کس طرح دعا کریں؟

جواب

واضح رہے کہ روح البیا ن میں  سورۃ انعام کی اس آیت کے تحت  اس بات کی طرف اشارہ کیا ہےکہ" مابین الجلالتین "وہ مقام ہے جس میں دعا  قبول ہوتی ہے،جب کہ صاحبِ  روح المعانی نےاس آیت کے تحت لکھا ہے کہ مجھے  اس کے متعلق کو ئی ایسی خبر نہیں ملی جس پر اعتماد کیا جائے ۔

روح البیان میں ہے: 

"واعلم ان ما بين الجلالتين من هذه السورة من الأماكن التي يرجى فيها استجابة الدعاء فليحافظ۔"

(سورۃ الانعام ، آیت : 124 ، ج : 3 ، ص :  99 ، ط : دار الفكر بيروت )

روح المعانی میں ہے: 

"وعن بعضهم أنه يسن الوقف على رُسُلُ اللَّهِ وأنه يستجاب الدعاء بين الآيتين ولم أر في ذلك ما يعول عليه۔"

(الانعام ، آیت : 124 ، ج : 4 ، ص : 266 ، ط : دار الكتب العلمية بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509100866

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں