بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دعاء پر اعراب اور ترجمہ


سوال

 بسم الله الرحمن الرحيم يا باسط (عشرا) ثم يضعهما ويقول : ابسط علينا الخير والرزق* ووفقنا لإصابة الصواب والحق* وزينا بالإخلاص والصدق* وأعذنا من شر الخلق* واختم لنا بالحسنى في لطف وعافية* اللهم جملنا بسترك* واسترنا بعافيتك* وعافنا من مخالفتك* اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى والعافية واليقين والثبات على الحق والوفاة على الإسلام والمصير إلى الجنة* اللهم إني أسألك دوام العافية وتمام النعمة وحسن الخاتمة والعاقبة* اللهم نور قلوبنا واشرح صدورنا وأحسن منقلبنا وأيدنا بروح منك ووفقنا لما تحبه وترضاه وثبتنا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الآخرة* اللهم اغفر ذنوبنا واستر عيوبنا واكشف كروبنا وأصلح ذات بيننا وألف في طاعتك وطاعة رسولك بين قلوبنا* اللهم جمل أحوالنا وسدد أقوالنا وأصلح أعمالنا وطهر قلوبنا وحسن أخلاقنا وطيب ووسع أرزاقنا واقض بفضلك ديوننا وأصلح بكرمك شؤوننا واجعل إلى رحمتك ورضاك ومجاورتك في دار كرامتك منقلبنا ومصيرنا ورجوعنا*

اوپر دی گئی عربی دعا کا ترجمہ فرما دیجئے اور ساتھ ہی اعراب بھی لگا دیجئے۔  اس دعا کے متعلق بھی بتا دیجئے کہ درست ہے کہ نہیں؟

جواب

 يَا بَاسِطُ(عشرا) ثُم يَضَعُهُماَ وَيَقُوْلُ :اُبسُطْ عَلَيْنَا الخَيْرَ وَالرِّزْقَ* وَ وَفِّقْنَا لِإِصَابَةِ الصَّوَابِ وَالحَقِّ* وَزَيِّنَّا بِالْإِخْلَاصِ وَالصِّدْقِ* وَأَعِذْنَا مِنْ شَرِّ الخَلْقِ* وَ اخْتِمْ لَنَا بِالْحُسْنٰى فِيْ لُطْفٍ وَّعَافِيَةٍ*

اَللّٰهُمَّ جَمِّلْنَا بِسِتْرِكَ* وَ اسْتُرْنَا بَعَافِيَتِكَ* وَعَافِنَا مِنْ مُّخَالَفَتِكَ*

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الهُدَىٰ وَالتُّقَىٰ وَالعَفَافَ وَالغِنَىٰ وَالعَافِيَةَ وَ اليَقِينَ وَالثَّبَاتَ عَلىٰ الحَقِّ وَالوَفَاةَ عَلىٰ الإِسْلاَمِ وَالمَصِيْرَ إِلىٰ الجَنَّةِ*

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ دَوَامَ العَافِيَةِ وَتَمَامَ النِّعْمَةِ وَحُسْنَ الخَاتِمَةِ وَالعَاقِبَةِ*

اَللّٰهُمَّ نَوِّرْ قُلُوْبَنَا وَ اشْرَحْ صُدُوْرَنَا وَ أَحْسِنْ مُنْقَلَبَنَا وَ أَيِّدْنَا بِرُوْحٍ مِّنْكَ وَ وَفِّقْنَا لِمَا تُِحبُّهُ وَ تَرْضَاهُ وَ ثَبِّتْنَا بِالقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ*

اَللّٰهُمَّ  اغْفِرْ ذُنُوْبَنَا وَ اسْتُرْ عُيُوْبَنَا وَ اكْشِفْ كُرُوْبَنَا وَ أَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا وَأَلِّفْ فِيْ طَاعَتِكَ وَطَاعَةِ رَسُوْلِكَ بَيْنَ قُلُوْبِنَا*

اَللّٰهُمَّ جَمِّلْ أَحْوَالَنَا وَسَدِّدْ أَقْوَالَنَا وَ أَصْلِحْ أَعْمَالَنَا وَطَهِّرْ قُلُوْبَنَا وَحَسِّنْ أَخْلاَقَنَا وَطَيِّبْ وَوَسِّعْ أَرْزَاقَنَا وَ اقْضِ بِفَضْلِكَ دُيُوْنَنَا وَأَصْلِحْ بِكَرَمِكَ شُؤُوْنَنَا وَ اجْعَلْ إِلىٰ رَحْمَتِكَ وَرِضَاكَ وَمُجَاوَرَتِكَ فِيْ دَارِ كَرَامَتِكَ مُنْقَلِبَنَا وَمَصِيْرَنَا وَرُجُوْعَنَا*

ترجمہ:

1۔ (دس دفعہ "  ياباسط" پڑھے پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو پھیلادے اور یہ کہے): ہمارے اوپر رزق اور خیر کے دروازے کھول دے اور ہمیں حق اور درستگی کی توفیق بخش دے اور اخلاص اور سچائی کے زیور سے ہمیں آراستہ فرما اور مخلوق کے شر سے ہمیں محفوظ رکھنا اور عافیت اور آسانی سے ہمارا اچھا خاتمہ فرما۔

2۔ اے اللہ اپنے پردہ ستاریت سے ہمیں زینت عطافرمادیں اور ہمیں اپنی عافیت میں محفوظ رکھ اور ہمیں اپنی مخالفت (نافرمانی) سے بچائے رکھ۔

3۔ اے اللہ!  میں آپ سے ہدایت اور تقوی اور پاک دامنی اور استغناء اور عافیت اور یقین اور حق پر ثابت قدمی اور حالت اسلام میں موت اور جنت کی طرف جانے کا سوال کرتاہوں۔

4۔ اے اللہ! میں آپ سے ہمیشہ کے لیے عافیت اور پورے نعمتوں اور بہتر خاتمہ اور بہتر انجام کا سوال کرتاہوں۔

5۔اے اللہ! ہمارے دلوں کو منور فرما اور ہمارےسینوں کو تسلی( وسعت) عطافرما اور دوبارہ اپنی طرف پلٹنے کو بہتر اور اچھا فرما اور اپنی قوت ونصرت سے ہماری تائید فرما اور ہمیں ان تمام چیزوں کی توفیق بخش جس سے آپ راضی اور خوش ہوں اور ہمیں دنیا وآخرت میں کلمہ وایمان پر ثابت قدم رکھ۔

6۔ اے اللہ! ہمارے گناہوں کو معاف  فرما اور ہمارے عیوب پر پردہ رکھ اور ہماری مصیبتوں کو ختم کردے اور آپس میں جوڑ نصیب فرمااور اپنی اور اپنے رسول کی فرمانبرداری واطاعت میں ہمارے دلوں کو جوڑدے۔

7۔ اے اللہ! ہمارے احوال(حالات) کو بہتر فرما اور ہماری باتوں کو درست اور سیدھا فرما اور ہمارے اعمال کو اچھا کردے اور ہمارے دلوں کو پاک کردےاور ہمارے اخلاق کو اچھا فرما اور ہمارے رزق کو پاک صاف اور کشادہ فرما اور اپنے فضل سے ہمارے قرضوں کو ختم فرمادےاور ہمارے کاموں کو اپنے کرم سے صحیح (درست) کردے اور اپنی مہمان نوازی کے گھر (جنت) میں اپنی رحمت رضامندی، بخشش اور اپنے پڑوس میں ہمیں ٹھکانہ عطافرما۔

باقی فی نفسہ  ان دعاؤں کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں