بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعا میں ہاتھ اٹھانے کا حکم


سوال

 کیا دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا بدعت ہے؟

جواب

واضح رہے کہ دعاکے وقت ہاتھ اٹھاناحضورﷺ سے  ثابت ہے اور متعدد احادیث میں اس کا ذکر موجود ہے۔اور دعا کرتے وقت ہاتھ  سینے تک اٹھانے چاہیے، اور دونوں ہاتھوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ رکھنا افضل ہے، اور دعا کے وقت ہاتھوں کا رخ آسمان کی طرف رکھنا مستحب ہے۔

اور یہ کہ  دعاکے وقت ہاتھ اٹھانے کو علماء نےسنت بھی لکھاہے۔ لہذا دعاکے لیے ہاتھ اٹھانا بدعت نہیں ہے۔

صحیح بخاری میں ہے:

"وقال أبو موسى الأشعري دعا النبي صلى الله عليه وسلم ثم رفع يديه ورأيت بياض إبطيه.  وقال ابن عمر رفع النبي صلى الله عليه وسلم يديه اللهم إني أبرأ إليك مما صنع خالد."

(كتاب الدعوات، باب رفع الأيدي في الدعاء، ج: 4، ص: 2812، ط: بشري)

وفيه أيضا: 

"قال ‌أبو عبد الله وقال ‌الأويسي حدثني ‌محمد بن جعفر عن ‌يحيى بن سعيد ‌وشريك سمعا ‌أنسا عن النبي صلى الله عليه وسلم «رفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه.»."

(كتاب الدعوات، باب رفع الأيدي في الدعاء، ج: 4، ص: 2812، رقم: 6341، ط: بشري)

سنن ابوداؤد میں ہے:

"عن السائب بن يزيدعن أبيه: أن النبي - صلى الله عليه وسلم - كان إذا دعا فرفع يديه مسح وجهه بيديه."

‌‌كتاب الصلاة‌‌، باب تفريع أبواب الوتر، باب الدعاء، ج: 1، ص: 496، رقم: 1492، ط: بشري)

البنایۃ میں ہے:

"وفي المبسوط والمحيط عن أبي يوسف إن شاء رفع يديه بالدعاء وإن شاء أشار باصبعيه لأن رفع اليد بالدعاء سنة، فانه عليه السلام كان يدعو بعرفات باسطا يديه كالمستطعم المسكين."

(كتاب الصلاة، باب الاستسقاء، ج: 3، ص: 181، ط: دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"(فيبسط يديه) حذاء صدره (نحو السماء) لأنها قبلة الدعاء ويكون بينهما فرجة.

وفي الرد: (قوله فيبسط يديه حذاء صدره) أن من آداب الدعاء أن يدعو مستقبلا ويرفع يديه بحيث يرى بياض إبطيه لإمكان حمله على حالة المبالغة والجهد، وزيادة الاهتمام كما في الاستسقاء لعود النفع إلى العامة."

(‌‌رد المحتار، كتاب الصلاة، فصل في بيان تأليف الصلاة إلى انتهائها، ج: 1، ص: 507، ط: سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والأفضل في الدعاء أن يبسط كفيه ويكون بينهما فرجة، وإن قلت، ولا يضع إحدى يديه على الأخرى، فإن كان في وقت عذر أو برد شديد فأشار بالمسبحة قام مقام بسط كفيه، والمستحب أن يرفع يديه عند الدعاء بحذاء صدره، كذا في القنية."

(كتاب الكراهية، الباب الرابع في الصلاة والتسبيح  وقراءة القرآن و الذكر و الدعاء ورفع الصوت عند قراءة القرآن، ج: 5، ص: 318، ط: رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144410100387

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں