کوئی دعا دے تو میں اکثر کہتا ہوں: "آمین یا رب العالمین"، لیکن مجھے ایک بھائی نے منع کیا کہ آپ "یا رب العالمین" کی جگہ "ثم آمین" پڑھا کریں۔ اس معاملہ میں راہ نمائی فرما دیں کہ کیا پڑھا جائے ؟ "آمین ثمّ آمین" یا "آمین یا رب العالمین"، یا دونوں پڑھنے میں کوئی حرج تو نہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں دونوں جملے پڑھے جا سکتے ہیں، علیحدہ بھی اور ایک ساتھ بھی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200738
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن