بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعاء قنوت یاد نہ ہو تو وتر میں کیا پڑھیں ؟


سوال

میں نے بہت کوشش کی لیکن دعا قنوت یاد نہ ہو سکی۔ کیا کوئی اور دعا پڑھ سکتا ہوں۔

جواب

واضح رہے کہ وتر میں دعائے قنوت کے لیے کوئی مخصوص دعا اس طور پر متعین نہیں کہ اگر وہ نہ پڑھی تو وتر ادا نہ ہو، البتہ  ’’اللّٰهم إنا نستعينك ...‘‘ الخ  جس کی احادیث میں بکثرت تاکید آئی ہے پڑھنا اولی ہے، اور اگر کسی کو دعائے قنوت یا نہ ہو  تو جب تک یاد نہ ہوجائے اس وقت تک( ربنا آتِنَا فِيْ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِيْ الآخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ) اور اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو تین بار (اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلی)   پڑھ سکتا ہے، جیساکہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

’’وليس في القنوت دعاء مؤقت، كذا في التبيين. و الأولي أن يقرأ : اللّهم إنا نستعينك و يقرأ بعده اللّهم اهدنا فيمن هديت. و من لم يحسن القنوت يقول: "ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة و قنا غذاب النار"، كذا في المحيط. أو يقول: اللّهم اغفرلنا، و يكرر ذلك ثلاثاً، وهو اختيار أبي الليث، كذا في السراجية‘‘. (الباب الثامن في صلاة الوتر، ١/ ١١١، ط: رشيدية)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں