بخاری شریف میں جو دعاءِ کرب ہے، براہ مہربانی بھیج دیجیے۔
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم ﷺ کرب اور پریشانی کے وقت یہ دعا فرمایا کرتے تھے۔ دعاءِ کرب درج ذیل ہے:
’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ‘‘.
ترجمہ : اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو بڑا عظیم اور بردبار ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو عرش عظیم کا مالک ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو زمین و آسمان اور عرش کریم کا رب ہے۔
صحيح مسلم (4/ 2092):
"عن قتادة، عن أبي العالية، عن ابن عباس، أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول عند الكرب: «لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات ورب الأرض ورب العرش الكريم»".
صحیح البخاري، کتاب الدعوات، باب الدعاء عند الکرب، 2/939، ط: قدیمي.
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200554
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن