بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دعائے انس یاد کرکے پڑھنا


سوال

پلے سٹور پر انس بن مالک رضی اللہ عنہ  کی ایک دعا دی گئی ہے ،  اگر اس کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے  اور پھر یاد کیا جائے  اور پھر پڑھا جائے تو یہ جائز اور مفید ہو گا؟

جواب

دعاءِ انس (رضی اللہ عنہ) الفاظ کے فرق کے ساتھ درج کتابوں میں مذکور ہے:

1- عمل اليوم والليلة لابن السني (ص: 307)

2- الدعاء للطبراني (ص: 323)

3- الفوائد المنتقاة لابن السماك (ص: 27)

4- المنتظم في تاريخ الملوك والأمم (6/ 339)

5- تاريخ دمشق لابن عساكر (52/ 259)

6- مجموع رسائل الحافظ العلائي (ص: 358)

7- الخصائص الكبرى (2/ 298)

8- سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد (10/ 228)

اس دعا  کی اسانید میں اگرچہ ضعف ہے ، لیکن چوں کہ متعدد طرق سے مروی ہے، لہذا  قابلِ عمل ہے اور اس کے الفاظ کے شواہد بھی احادیث میں وارد ہیں۔

پلے اسٹور سے بھی لے سکتے ہیں تاہم  ”دعاءِ  انس بن مالک ؓ“ کے نام سے مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کا مرتب کردہ ایک  رسالہ  کتب خانوں میں دست یاب ہے ، اس میں مختلف کتب سے الفاظ کو جمع کیا گیا ہے، اس کا مطالعہ مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200496

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں