بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 ذو القعدة 1445ھ 21 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دو تولہ سونے کے بقدر رقم ہو تو زکاۃ لینے کا حکم


سوال

زید کے پاس دو تولہ سونا تھا جو اس نے بیچ دیا اور اس کی رقم ابھی تک نہیں  ملی ۔تو کیا اس صورت میں زید کے لیے زکوۃ لینا درست ہے  یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں جب   دو تولہ سونے کی مالیت کے بقدر رقم زید کی  کسی کے ذمہ  ہے اور ملنے کی امید ہے     تو ایسی صورت میں  وہ زکاۃ کا مستحق نہیں ؛لہذا ایسی صورت میں زید کے لئے زکاۃ لینا جائز نہیں ہے۔

'' فتاوی عالمگیری'' میں ہے:

'' لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصاباً أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضاً للتجارة أو لغير التجارة فاضلاً عن حاجته في جميع السنة، هكذا في الزاهدي، والشرط أن يكون فاضلاً عن حاجته الأصلية، وهي مسكنه، وأثاث مسكنه وثيابه وخادمه، ومركبه وسلاحه، ولا يشترط النماء إذ هو شرط وجوب الزكاة لا الحرمان، كذا في الكافي. ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحاً مكتسباً، كذا في الزاهدي. .......ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب، كذا في الهداية ۔ ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب؛ لأنهم لم يناصروا النبي صلى الله عليه وسلم، كذا في السراج الوهاج. هذا في الواجبات كالزكاة والنذر والعشر والكفارة، فأما التطوع فيجوز الصرف إليهم، كذا في الكافي''۔

(1/189، باب المصرف، کتاب الزکاة، ط: رشیدیه)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں