کیا کوئی شخص قرآنِ مجید کو اس طرح ختم پڑھ سکتا ہے، مثلاً گھر میں پہلے پارے سے لے کر چوتھے پارے تک تلاوت کرتا ہے، اور پھر ظہر کے بعد دوبارہ کسی اور نیت سے نیا قرآن شروع کرتا ہے، یعنی ایک دن میں دو بار قرآنِ مجید کو پہلے پارے سے شروع کرسکتا الگ الگ نیت سے؟ اور آخر سورت تک ایسے ہی کرتا ہے؟
مذکورہ ترتیب کے ساتھ بھی قرآن شریف ختم کیے جاسکتے ہیں، شرعًا اس میں حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200155
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن