بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دو شخصوں کی جماعت میں تیسرا شخص قعدہ اخیرہ میں شامل ہونا چاہے تو کیا کرے؟


سوال

امام اور مقتدی دو بندوں  کی جماعت ہورہی ہے،  امام آخری قعدہ میں بیٹھا ہو ،  اب تیسرا نمازی شامل  ہونا چاہتا ہے تو  کیا کرے،  یعنی کس طرف بیٹھے گا، کیوں کہ اب وہ شامل نہیں ہوتا  تو جماعت سے محروم رہ جائے گا؟

جواب

دو بندوں کی جماعت میں  اگر تیسرا آدمی قعدہ اخیرہ کے دوران جماعت میں شامل ہونا چاہے تو  وہ  امام کے برابر میں بائیں طرف ہی  کھڑا ہوکر اقتدا کرلے، دوسرے مقتدی کو قعدہ  اخیرہ کے دوران  پیچھے صف میں نہیں لائے۔

حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 566):

"والظاهر أيضاً أن هذا إذا لم يكن في القعدة الأخيرة، وإلا اقتدى الثالث عن يسار الإمام ولا تقدم ولا تأخر". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200865

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں