بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دو کی جماعت میں تیسرا آجائے تو کیا کرے؟


سوال

جب دو بندے نماز شروع کریں تو امام تھوڑا آگے کھڑے ہوکر نماز پڑھائے گا، پھر اگر ایک اور مقتدی آیا تو امام کس طرح آگے جائے؟

جواب

اگر دو مرد یعنی ایک امام اور ایک مقتدی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں، پھر ایک تیسرا شخص آ جائے تو  اگر جگہ میں وسعت ہو تو امام کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ جائے اور دونوں مقتدی پیچھے کھڑے ہوجائیں۔ اگر امام کے آگے بڑھنے کی جگہ نہ ہو یا امام کو نو وارد مقتدی کا پتا نہ چلے اور وہ آگے نہ بڑھے تو پہلے مقتدی کو چاہیے کہ وہ خود پیچھے ہوجائے؛ تاکہ دونوں مل کر امام کے پیچھے صف بنا لیں، اگر مقتدی بھی پیچھے نہ ہٹے تو وہ تیسرا آدمی اس کو پیچھے کھینچ لے خواہ تحریمہ باندھ کر یا اس سےپہلے کھینچے۔ آج کل لوگ مسائل سے واقف نہیں؛  اس لیے اگر گنجائش ہو اور امام کو اندازا ہوجائے کہ ایک اور مقتدی آیا ہے تو امام ہی کو آگے بڑھنا چاہیے۔

اور اگر جگہ میں وسعت نہ ہو تو دونوں مقتدی امام کے دائیں اور بائیں جانب جس قدر پیچھے ہوسکیں (ایک دو قدم) پیچھے ہوکر کھڑے ہوجائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200822

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں