بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف اور استغفار ایک ساتھ پڑھنا


سوال

کیا ہمیں درود شریف اور استغفار ایک ساتھ مل سکتے ہیں، مطلب ایسا کوئی درود ہو جس میں استغفار بھی ہو ؟

جواب

استغفار کا معنی ہے: اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنا۔ اور درود کا معنی ہے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے رحمتِ کاملہ کے نزول اور سلامتی کی دعا کرنا، یہ دونوں مستقل عبادات ہیں، لیکن ان کو  ایک ساتھ بھی ادا کیا جاسکتا ہے، لہذا درود شریف میں سب سے افضل درود ابراہیمی ہے جو  نمازوں میں پڑھا جاتا ہے، اس کے علاوہ کوئی بھی درود پڑھا جاسکتا ہے، اور استغفار کے  مفہوم کی ادائیگی کے لیے سچے دل سے ”أستغفر الله“بھی کہا جاسکتا ہے، اور اس کے بہترین صیغوں میں سے دو درج ذیل ہیں:

(1) أَسْتَغْفِرُ اللّٰه الَّذِيْ لَا اِلٰـه اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْه.

(2) رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّك أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ.

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201540

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں