بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کے بعد مسنون دعا کے یاد ہونے کے باوجود نہ پڑھنے کے صورت میں نماز کا حکم


سوال

مجھے دعا آتی ہے، لیکن نماز میں درود شریف کے بعد نہیں پڑھتا، تو کیا نماز ہو جاتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نماز کے آخر میں درود شریف پڑھنے کے بعد دعا پڑھنا سنت ہے اوریہ نمازکا مغزہے لیکن اگردعا   کسی  شخص نے  نہیں پڑھی تونماز ادا ہوجائے گی دوبارہ پڑھنالازم نہیں ہوگا لیکن مغز سے خالی ہوگا؛لہذا صورت مسئولہ میں سائل کی نماز تو ہوجائے گی  اور  سجدۂ  سہو بھی واجب نہیں ہوگا، لیکن نماز  مغز سے خالی  ہوگی اور نماز کا ثواب کم ہوگااور جان بوجھ کرسنت کو چھوڑنایا سنت ترک کرنے کی عادت بنالینا  ،اس سےگناہ گار بھی ہوگااور قصداً مسلسل سنت عمل کو ترک کرنےسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے محرومی کا اندیشہ بھی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

"(وسننها) ترك السنة لايوجب فسادًا ولا سهوًا بل إساءةً لو عامدًا غير مستخف ... (والدعاء) بما يستحيل سؤاله من العباد.

(قوله: لايوجب فسادًا ولا سهوًا) أي بخلاف ترك الفرض فإنه يوجب الفساد، وترك الواجب فإنه يوجب سجود السهو...(قوله: والدعاء إلخ) أي قبل السلام."

(ج:1،ص:473،ط:سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144407100970

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں