بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کی ترغیب دینا


سوال

ایک بار درود پڑھ کر دس لوگوں کو سینڈ کرو،  یہ میسج  آج ہم نے ایک لاکھ درود اکٹھا کرنا  ہے، اس کا بیان کیسا ہے؟

جواب

واضح  رہے کہ درود شریف کی ترغیب دینا تو درست ہے، بلکہ باعثِ ثوا ب ہے ،لیکن کسی کو اس طرح کا حکم دینا درست نہیں ؛کیوں کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو عملاً اعراض لازم آتا ہے  ۔

حدیث میں ہے :

"عن أنس؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: الدال على الخير كفاعله".

(مسند بزار،ج:۱۴،ص:۶۵،مکتبۃ العلوم والحکم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100163

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں