بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی(۸۰) مرتبہ پڑھا جانے والا درود شریف (ثبوت و تحقیق)


سوال

جمعہ کے دن اسی مرتبہ ہم دورود شریف پڑھتے ہیں، اور ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں، کیا یہ درود شریف ثابت ہے یا نہیں؟ اور کیا ایک جگہ بیٹھ کر پڑھنا بھی ثابت ہے یا نہیں؟

جواب

جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے   سے پہلے یہ درود شریف اَسّی مرتبہ پڑھے:

’’أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیماً‘‘

اس کے اَسی سال کے گناہ معاف کردیےجاتے ہیں اور اَسی سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے، یہ احادیث سے ثابت ہے، مزید تفصیل کے لیے  جامعہ کی ویب سائٹ پرمندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ کریں:

جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی(۸۰) مرتبہ پڑھا جانے والا درود شریف (ثبوت و تحقیق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100328

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں