بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر فرحت ہاشمی اور الہدی انٹرنیشنل


سوال

فرحت ھاشمی الھدی انٹر نیشنل سے متعلق معلوم کرنا ہے کہ علماءِ اہلِ سنت سے ان کے اختلاف کی نوعیت کیا ہے؟ اور کیا ان صاحبہ کے دروس میں شرکت گناہ ہے؟

جواب

ڈاکٹر فرحت ہاشمی عصری تعلیم گاہوں کی پڑھی ہوئی ایک آزاد خیال خاتون ہیں، ان کے عقائد و نظریات انتہائی گم راہ کن اور جمہور اہل سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں(جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، وغیرہ) اور  "الھدی انٹرنیشنل" انہی باطل و گم راہ کن عقائد کی تبلیغ و ترویج کا ایک مرکز ہے جس کی بانی ڈاکٹر صاحبہ خود ہیں۔ لہذا اس ادارے سے تعلقات رکھنے اور ان کے دروس میں شرکت کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں